• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عالم میں رقم تنازعہ پرفائرنگ سے ایک جاں بحق3زخمی، خزانہ نہر سے نعش برآمد

پشاور(کرائمرپورٹر) پشاور کے علاقے شاہ عالم میں رقم کے تنازعے پرفریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تھانہ خزانہ کے علاقے میں نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ شاہ عالم پل میں بنگش سی این جی پمپ کے قریب پیش آیا ہے جہاں رقم کے تنازعہ پر ملزمان نے سی این جی پمپ کے اندرگھس کر فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ فریق اول صدیق اللہ مالک بنگش سی این جی پمپ اور فریق دوئم گل اور اس کے بیٹوں وغیرہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص فرمان ولد حاجی گل جاں بحق جبکہ دوسرے فریق اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر تھانہ خزانہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق چرگوکلے بڈھنی نہرغاڑہ میں ایک شخص کی نعش برآمد کی گئی ہے جو نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ متوفی کی نعش کو مقامی افراد نے نہر سے نکال لی تھی ،پولیس کا کہناہے کہ ظاہری طور پر متوفی دیوانہ لگ رہا تھا، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپور ٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید