• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کی سز اکالعد م

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس محمداعجازخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے آئل ٹینکرکے ذریعے 9کلوگرام ہیروئن اور42کلوچرس سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت اور5لاکھ جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے ملک نصرمن اللہ ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم شیرازساکن لنڈی کوتل کو تھانہ اے این ایف کوہاٹ نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 9کلوگرام ہیروئن اور42کلوگرام چرس برآمدکی تھی جوملزم آئل ٹینکرکے ذریعے سمگل کررہاتھا ماتحت عدالت نے ملزم کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرلی۔
پشاور سے مزید