• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے 13سال میں بدامنی کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا‘ سکندر شیرپاؤ

پشاور (جنگ نیوز ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے پی ٹی آئی کے مابین اقتدار کی کھینچا تانی کی بدولت صوبے میں بڑھتے ہوئے عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ 13سال سے پی ٹی آئی اقتدار میں ہے مگر صوبے اور عوام کوبدامنی، کرپشن، پسماندگی، غربت و مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل شبقدر کے یونین کونسل بٹگرام میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں بہادر خان، نور زمان، حاجی عارف خان، اسرار خان، ابراہیم، حاجی راشد، مکرب خان، واجد علی، حیات خان، کمال شاہ، حاجی سید شاہ، سالار خان، احتشام، شمشیر، بابو امان اللہ اور داؤد خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خراب طرز حکمرانی اور ناقص کارکردگی کی بدولت صوبہ کرپشن و اقرباء پروری اور بدانتظامی کی آماجگاہ بن چکا۔ بلدیاتی نمائندے تاحال اپنے اختیارات سے محروم ہیں،گورنمنٹ سکولوں اور ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کیاجارہا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے یہ لوگ وازارتوں کے حصول کیلئے آپس میں مشت و گریباں ہیں۔انھوں نے کہا کہ امن معاہدہ ایک انتہائی اہم مرحلہ ہے لہٰذاعالمی طاقتوں کوامن کے قیام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔اجتماع سے قومی وطن پارٹی کے ضلعی،حلقہ اور مقامی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
پشاور سے مزید