• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملین مارچ برائے یکجہتی فلسطین 12اکتوبر کو منعقد ہوگا ،حسینہ کاشف

پشاور ( لیڈی رپورٹر ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حلقہ وسطی کی ناظمہ حسینہ کاشف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اکتوبر کو پشاور میں کبوتر چوک رنگ روڈ پر ایک عظیم الشان ملین مارچ برائے یکجہتیِ فلسطین منعقد ہو رہا ہے،یہ مارچ اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر مظلوم اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مارچ میں خواتین اور بچے بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ ظلم کے خلاف، اور انسانیت کے ساتھ ایک مؤقف ہے۔
پشاور سے مزید