کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اورکزئی سمیت کے پی کے میں ہونے والی دہشت گردی انتہائی افسوس ناک ہے،جس میں افواج پاکستان کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ کا شکار ہے،اس دہشت گردی کے پیچھے موجود بھارت نواز ایجنٹ کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرے، کے پی کے،بلوچستان،سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کئے جائیں۔