کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے ہمراہ سٹی کورٹ میں وکلاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں، پیسے دے کر آئے ہیں، اور حکومت کو نوجوانوں کے لیے سہولت کاری کے لئےکردار ادا کرنا چاہئے۔جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ترقی نہیں کر سکتا اور نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کا پہلا چیپٹر بنیادی حقوق کا ہے، لیکن آج تک یہ حقوق عوام کو نہیں ملے۔ آئینی ترامیم کا مقصد حکمرانوں کو سہولت دینا تھا اور چھبیسویں ترمیم آئین سے متصادم ہے، لیکن نافذ کر دی گئی۔