شکارپور (نامہ نگار)ڈاہانی و جیہا تنازع پھر بھڑک اٹھا،فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 3افراد ہلاک اور 1زخمی ہو گیا۔پسند کی شادی کے معاملے پر فریقین کے درمیان جاری تنازع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی یاسین کے علاقے مدیجی کے قریب ڈاہانی اور جیہا فریقین کے درمیان تنازعہ بھڑک اٹھا۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے کے باعث انور علی ولد عالم خان جیہا، نثار علی ولد قربان علی جیہا موقع پر ہی ہلاک جبکہ شاہد جیہا زخمی ہوگیا۔