کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مختلف ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 78میں تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد گلگت کی قومی ایئر کی 4، کراچی دبئی کی نجی ایئر کی 2، لاہور دبئی کی ایک پرواز منسوخ کی گئی۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 27پروازوں میں 1سے 7 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد سے کراچی کی 6 پروازوں میں پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پشاور، اسکردو، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ کی 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور ایئرپورٹ کی 25 پروازوں میں 1سے 9گھنٹے تاخیر ہوئی۔ جن میں کراچی لاہور کے مابین 9پروازیں بھی شامل ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کی 10پروازوں میں 1سے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔