• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 5 تا 7 فیصد کی حد میں رہنے کا تخمینہ ہے‘ گورنراسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث قیمتوں میں کچھ عارضی اضافے کے باوجود تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مہنگائی حکومت کے وسط مدتی ہدف 5 تا 7 فیصد کی حد میں رہے گی‘اگر ہم انٹربینک سے اپنے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھانے کے لیے خریداری نہ کرتے تو قرضے بروقت واپس کرنے کے لیے حکومت کو خاصی بلند شرح سود پر قرض لینا پڑتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو کراچی میں نویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران مشکل لیکن ضروری پالیسی اور ضوابطی اقدامات کیے گئے جن کا نتیجہ معاشی استحکام کی صورت میں نکلا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ زرمبادلہ ذخائر جنوری 2023ء کی سطح کے مقابلے میں آج تقریباً پانچ گنا بلند سطح پر ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید