کراچی( اسٹاف رپورٹر)جاپان کا سندھ میں سماجی ترقی کے 2منصوبوں کیلئے مالی معاونت کا اعلان، دو این جی اوز کو تقریباً 2 کروڑ 83 لاکھ روپے کی گرانٹ، تعاون جار ی رکھنے کا عزم،پروگرام پاکستانی عوام کے ساتھ دیرینہ دوستی اور تعاون کی ایک روشن مثال ہے،قونصل جنرل جاپان،جاپان کی حکومت نے سندھ میں سماجی ترقی کے دو منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جاپان نے دو مقامی غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز)کو مجموعی طور پر تقریبا 99,967 امریکی ڈالر، یعنی پاکستانی تقریبا 2 کروڑ 83 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔