کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مکمل طور پر متحد ہے، اس میں اختلافات کی خبریں خواہش ہے،کارکنان و ہمدرد افواہوں پر کان نہ دھریں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے مخالفین کی سازشوں کا شکار نہ بنیں، ایم کیو ایم اپنے قیام کے روز سے ایسے کئی نشیب و فراز سے گزر کر آج مضبوط و توانا درخت کی مانند کھڑی ہے۔