کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے کلچر، ٹورازم، اینٹی کیوئٹیز اینڈ آرکائیوز ڈپارٹمنٹ نے آخر کار سندھ کے آٹھ مقامات پر قائم اور زبوں حال میوزیم کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کے بعد ان کی تزئین، مینٹی نینس اور اَپ گریڈیشن کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ کام جن میوزیم پر پائے تکمیل تک پہنچائے گے ان میں ٹھٹہ میں مکلی میوزیم، نگر پارکر میں مسکین جہاں کھوسو میوزیم، سکھر کا آرکیو لوجیکل میوزیم، خیرپور کا اسٹیٹ میوزیم، سانگھڑ میں منصورہ میوزیم، عمرکوٹ میں نوکوٹ میوزیم، گھوٹکی میں مومل جی ماڑی میوزیم اور شہید بے نظیر آباد کا چانہوں جودڑو میوزیم شامل ہیں۔