حب(نامہ نگار ابراہیم مشتاق) وندر کے قریب رانا بھٹ کے مقام پر حب سے بیلہ جانے والی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی،حادثہ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے، تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا، متاثرین اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز حب سے بیلہ جانے والی تعمیراتی کمپنی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی،حادثہ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت وقاص، احسان،علی شیر اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت مشتاق، عمران، عدنان، شیریار، عبدالرحمان، کامران اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے ۔