• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

پیرس (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی برادری اور دنیا بھر رہنماؤں نے جمعرات کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا، جو غزہ میں دو سالہ جنگ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،پاکستان روس ، چین ، سعودی عرب ،ایران، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن ، ترکیہ، یورپی یونین، اٹلی، جرمنی ، فرانس ، اسپین ، آئر لینڈ ، برطانیہ ،یوکرین، فلسطینی صدر محمود عباس، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس اور عالمی امدادی اداروں نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے اور غزہ میں انسانی مصائب کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ معاہدے کو جلد ہی نافذ کردیا جائے گا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ بیجنگ کو جلد از جلد "ایک مستقل اور جامع" جنگ بندی کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا، "چین اس اصول کی وکالت کرتا ہے کہ فلسطینیوں کو فلسطین پر حکومت کرنی چاہئے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اس اعلان کو ایک "تاریخی لمحہ" قرار دیا جو "نہ صرف جنگ کا باب بند کرتا ہے"۔انہوں نے کہا، "یہ خطے کے عوام کے لیے انصاف اور استحکام سے وابستہ مستقبل کی امید کا دروازہ بھی کھولتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید