• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس (اے ایف پی)فرانس میں عرب و یورپی وزرائے خارجہ اجلاس، فلسطین کی بحالی اور غزہ میں عالمی امن فوج کی تعیناتی پر غور، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹے بعد پیرس میں اہم اجلاس ہوا۔صدر میکرون کا کہنا تھا جنگ بندی بڑی امیدہے۔ادھر امریکا و بعض یورپی ممالک میں فلسطینی ریاست پر اختلافات برقرار ہیں۔ فرانس جمعرات کو عرب اور یورپی وزرائے خارجہ کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینیوں کی مدد اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ اجلاس اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے فوراً بعد منعقد ہوا، جسے خطے میں امن کی بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نےاجلاس سے افتتاحی خطاب کیا اور ’’ڈی آفٹر‘‘ یعنی جنگ کے بعد کے مرحلے کے لیے جامع سیاسی حل کی تیاری پر زور دیا۔پیرس اجلاس میں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، برطانیہ، ترکی اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہوئے۔میکرون نے اقوام متحدہ میں 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم امریکا اور بعض یورپی ممالک اس وقت کو ناموزوں سمجھتے ہیں۔ایلیزے پیلس کے مطابق میکرون ٹرمپ کے امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کے بعد کے دور کے لیے عملی تیاریوں پر زور دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید