• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نوبل امن انعام جیتنا کیوں مشکل ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام جیتنا کیوں مشکل ہے؟ نوبل کمیٹی سیاسی دباؤ سے آزاد، صرف امن، تخفیفِ اسلحہ اور بین الاقوامی تعاون کو معیار بناتی ہے۔ ٹرمپ نے دنیا کے ساتھ مل کر چلنے کے بجائے اکیلے چلنے کی پالیسی اپنائی ، مدد پروگراموں میں بھی کٹوتی کی۔ غزہ امن منصوبے میں پیش رفت کے باوجود، پائیدار امن کے ثبوت ناکافی، دیگر امیدوار زیادہ اہل ہیں۔ٹائم کی رپورٹ کے مطابق اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نینا گریگر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام جیتنا اس سال بھی مشکل نظر آتا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ خود کو عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنے والا رہنما قرار دیتے ہیں، مگر ان کی پالیسیوں نے عالمی تعاون، تخفیفِ اسلحہ اور انسانی امداد کے میدان میں منفی اثرات ڈالے ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت، پیرس ماحولیاتی معاہدے اور دیگر عالمی اداروں سے امریکہ کو الگ کر کے کثیرالجہتی نظام کو کمزور کیا۔ اس کے علاوہ، امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور بیرونی امداد میں کمی سے لاکھوں جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ غزہ امن منصوبے کے تحت فریقین میں ابتدائی جنگ بندی ضرور ہوئی، مگر فلسطینیوں کو مذاکرات سے باہر رکھنے پر اسے تنقید کا سامنا ہے۔ نینا گریگر کے مطابق نوبل کمیٹی سیاسی دباؤ سے آزاد رہ کر صرف انہی افراد یا اداروں کو انعام دیتی ہے جن کی کوششوں نے دیرپا امن، تخفیفِ اسلحہ اور عالمی تعاون کو فروغ دیا ہو۔

اہم خبریں سے مزید