• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیوروکریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی NMC کے انعقاد کا اعلان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینئر بیورو ریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC)کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں 5جنوری 2026سے 8مئی 2026 تک منعقد ہوگا۔پرومو شن زون کے افسروں کو نامزد کرنے کی ہدایت،تادیبی کا روائی کا سامنا کرنیوالے  اور بیرون ملک تعینات افسر اہل تصور نہیں  کئےجائیں گے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، صوبائی حکومتوں، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے گریڈ 20یا مساوی افسران کی نامزدگیاں 5 نومبر 2025تک طلب کر لی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ صرف وہی افسران نامزد کیے جائیں جو مستقل طور پر گریڈ 20 میں تعینات ہوں، پروموشن زون میں شامل ہوں اور جن کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی زیرِ التوا نہ ہو۔ تاہم، ایسے افسران جن کے خلاف کارروائی ایک سال سے زائد عرصے سے زیرِ التوا ہے، انہیں نامزد کیا جا سکتا ہے۔ بیرون ملک تعینات افسران یا بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دینے والے افسران کو اس کورس کے لیے نامزد نہیں کیا جا سکے گا، اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کورس میں شمولیت پروموشن کے لیے لازمی ہے، اور کورس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو سول سرونٹس پروموشن رولز 2019 کے رول 8(b) کے تحت ضابطے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تین مرتبہ کورس میں شرکت سے انکار یا ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسر کو سنیارٹی میں سپرسیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید