کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے 30 رکنی کاروباری وفد کے چیئرمین سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نےوزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کراچی اور پورے سندھ میں کاروباری مواقع اور سازگار ماحول کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ اعلی سندھ نے طویل المدتی معاشی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو زرعی، لائیو اسٹاک، معدنیات و کان کنی، بنیادی ڈھانچے، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔