راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ بانی پی ثی آئی اور بشری بی بی نے 342 کے تحت حق دفاع کے آخری بیان عدالت میں جمع کرا دئیے، دونوں میاں بیوی نے اپنے دفاع میں شہادت یا دستاویزی ثبوت دینے سے بھی انکار کر دیا، عدالت نے حتمی دلائل کیلئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ اس موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ بانی کی تینوں بہنیں، بیرسٹر گوہر علی خان، سینیٹر مشعال یوسفزئی، بیرسٹر علی ظفر، سلمان اکرم راجہ بھی عدالت موجود تھے۔