کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہےکہ ٹی ایل پی کی طرف سے صرف اعلانات کئے گئے پھر اشتعال انگیز تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں،سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ علی امین کچھ دن پہلے اپنے ساتھیوں سے یہ کہہ رہے تھے کہ مجھے عمران خان نے نہیں کسی اورنے وزیراعلیٰ بنایا ہے اور میرے ساتھ بہت بڑی سپورٹ ہے اسمبلی میں یہ بات عمران خان تک پہنچ گئی تھی،نمائندہ جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ جج نے یہ واضح کیا کہ عادل راجا سارے ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں اور وہ ثبوت پیش نہیں کرسکے۔