• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کا سامان اٹھانے کیلئے مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کو دبئی اتار لیا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کی مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کو مسافروں کا سامان اٹھانے کیلئے ری روٹ کرکے دبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچی۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی مختلف پروازوں کے 6 ہزار 500 مختلف بیگز دبئی میں رہ گئے تھے اور لگیج کا بڑا ذخیرہ دبئی ایئرپورٹ پر جمع ہو گیا تھا۔ 

گزشتہ رات پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام اباد کی پرواز پی کے 714 کے بوئنگ 777 طیارے میں کافی جگہ دستیاب تھی۔ جس پر اس پرواز کو پلاننگ سے دبئی کیلئے ری روٹ کیا گیا۔ پرواز پی کے 714 کا رخ موڑ کر دبئی لینڈ کروایا گیا۔ 

مسافر لگ بھگ ڈھائی گھنٹے تک طیارے میں رہے اور قومی ایئر کی مختلف پروازوں کے بچے ہوئے 6500 بیگز اس پرواز میں لوڈ کرکے اسلام آباد پہنچا دیے گئے۔ یہ پرواز ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر سے اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچی۔

اہم خبریں سے مزید