• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترسیلات زر ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر رہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترسیلات زر میں اگست کی نسبت ستمبر میں ایک فیصد اضافہ،جبکہ گذشتہ سال ستمبر کی نسبت 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر رہیں،جبکہ اگست 205 میں یہ 3.1 ارب ڈالر تھیں ،اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی تین ماہ میں ترسیلاتِ زر کا حجم 9.5 ارب ڈالر رہا،نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں سال بسال بنیادوں پر 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔مجموعی طور پر مالی سال 26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 9.5 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات سے 8.4 فیصد اضافہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید