اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، سابق سینیٹر مشتاق نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے، مشتاق احمد نے خطاب میں کہا کہ ہمار ی قیادت میں کوئی غیرت باقی ہے،حکومت سے پوچھتے ہیں تم لوگوں کو کس بات کا انتظار ہے،، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیاگیا، سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے