• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے شخص کو وزیراعلی پختونخوا بنایا جارہا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(طاہر خلیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے شخص کو وزیراعلی پختونخوا بنایا جارہا ہے ،جیل میں بیٹھا بانی دہشت گردوں کا چیف سپانسر ، دہشت گردوں کو واپس لا کر ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیا، تحریک انصاف کا انتشار پسند ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، نہتے شہریوں پر حملہ کرنے والے اور مساجد، سکولوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور کو دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہداء کے جنازوں میں شریک ہوئے، اورکزئی میں شہید ہونے والے کرنل جنید، میجر طیب، ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر سبطین اور ان کے جوانوں کی قربانیوں کو سنہری حروف سے قلمبند کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید