• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کے ادیب لاسلو کراسناہورکائی نے ادب کا نوبل انعام جیت لیا

اسٹاک ہوم (اے ایف پی)ہنگری کے معروف ادیب لاسلو کراسناہورکا ئی نے 2025 کا ادب کا نوبل انعام جیت لیا۔ اسلوب گہری فلسفیانہ سوچ سے بھرپور،تحریروں میں ڈسٹوپیا، اداسی اور مشرقی روحانیت کے اثرات نمایاں ہیں۔ ساتانتانگواور دی میلینکولی آف ریزسٹنس مشہور ناول ہیں جن پر فلمیں بھی بنی ہیں۔ سوئیڈش اکیڈمی نےقیامت خیز دنیا میں فن کی طاقت کے اظہار پر سراہا۔ سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق ان کی تخلیقات قیامت خیز دنیا میں بھی فن کی طاقت کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان کا پہلا ناول ساتانتانگو 1985 میں شائع ہوا جو انہیں بین الاقوامی شہرت تک لے گیا۔ ان کی تحریروں پر چین اور جاپان کے سفرات کا بھی اثر ہے۔ وزیر اعظم وکٹر اوربان نے انہیں "ہنگری کا فخر" قرار دیا۔ 71 سالہ ادیب نے کہا کہ وہ خوش بھی ہیں اور نروس بھی ’’یہ نوبل انعام یافتہ ہونے کا میرا پہلا دن ہے۔‘‘سوئیڈش اکیڈمی نے انہیں یہ اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ یہ انعام ان کی دلکش اور بصیرت افروز تخلیقات کے لیے دیا گیا ہے جو قیامت کے دہشت ناک مناظر کے بیچ میں بھی فن کے طاقتور کردار کی تجدید کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید