اسلام آباد(اسرار خان) نیپرا نے کے الیکٹرک پر 2023کے ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن کے دوران آپریشنل ناکامیوں اور اندرونی خامیوں کے باعث 2کروڑ 50لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔15دن میں جرمانہ جمع کرانیکی ہدایت، تحقیقات میں انکشاف ہواکمپنی کی بلیک اسٹارٹ صلاحیت مکمل ناکام رہی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاجنوری 2023کے پاور بریک ڈاؤن کے سلسلے میں کےالیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا جانا حیران کن ہے، کیونکہ یہ خرابی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے نظام میں پیدا ہونے والے خلل کے باعث ہوئی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی نیپرا کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا تعین بعد میں کرے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کے روز کےالیکٹرک پر جنوری 2023 کے ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن کے دوران آپریشنل ناکامیوں اور اندرونی خامیوں کے باعث 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے کمپنی کو "اندرونی کمزوریوں اور ناکامیوں" کا ذمہ دار قرار دیا۔یہ فیصلہ ایک تفصیلی انکوائری کے بعد سامنے آیا جس میں کےالیکٹرک کی وضاحتوں کو غیر تسلی بخش اور ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ نیپرا کے مطابق کمپنی اپنے نظام میں موجود داخلی خرابیوں کا تسلی بخش جواز پیش کرنے میں ناکام رہی اور قومی گرڈ پر مکمل الزام نہیں ڈال سکتی ۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کےالیکٹرک کابلیک اسٹارٹ سسٹم — جو مکمل بلیک آؤٹ کی صورت میں بجلی کی بحالی کے لیے از خود نظام کو دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔