• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر اور ونڈ ہائبرڈ پاور پلانٹس کے نئے منصوبے جلد شروع کرینگے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے سولر اور ونڈ ہائبرڈ پاور پلانٹس کے نئے منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔ کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی اور حکومت سندھ کی کاوشوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید