• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر FIR کاٹنے سے روک دیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر FIR کاٹنے سے روک دیا اوربغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے بلکہ لائسنس نہ دکھانے پر پہلے مرحلے میں صرف جرمانہ کیا جائے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہری محمد ابی حسن کی درخواست کی سماعت کی تو چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں عدالتی حکم پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر صرف جرمانے کی گنجائش ہے، گرفتاری یا گاڑی ضبط کرنے کا اختیار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید