اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سینٹ کی صنعت وپیداوار کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز میں10ارب روپے سے زائد کی چوری کے کیسوں کے حوالے سے درج کی گئی تمام ایف آئی آر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز میں تاروں اور قیمتی اشیاء کی چوری سے ہونیوالے نقصان کی انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی،صرف ایک ملازم کو معطل کیاگیا ،اس سے سارے عمل کے احتساب پر شدید تحفظات پیدا ہوتےہیں ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینٹر خالدہ عطیب کی زیر صدارت ہوا۔