کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت برقرار،چاندی کی قیمت پہلی مرتبہ 5 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4039ڈالرفی اونس پر برقرار رہی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4لاکھ 25ہزار 178 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہی تاہم چاندی کی قیمت 82 روپے فی تولہ کے اضافے سے پہلی مرتبہ 5 ہزار روپے کی حد عبور کرتے ہوئے 5066 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔