پشاور( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر نہ کسی حکومت کو سپورٹ کرینگے اور نہ ہی ہم کسی ایسی حکومت کا حصہ بنیں گے۔کل سے علی امین گنڈاپور کے لیے میری ہمدردی بڑھ گئی ہے۔ میرے ساتھ جب سیکورٹی مسئلہ پیش آیا، تو وہ میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا۔ میں نے جتنی تنقید اس پر کی ہے، شاید کسی اور نے نہ کی ہو، لیکن سوال یہ ہے انہیں ہٹانے کی وجہ کیا ہے؟ کیا علی امین ڈیلیور نہیں کر پائے؟ کیا وہ کرپٹ تھا؟ یا پھر جنہوں نے ہر پارٹی کو موروثیت کا طعنہ دیا، وہ خود موروثیت کے ہاتھوں اپنے ہی علی امین گنڈاپور کو گھر بھیج رہے ہیں؟ یہ وضاحت قوم کے سامنے آنی چاہیے۔سینیٹ میں اپنے تقریر کی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہماری لڑائی تین بنیادی نکات پر ہے۔