کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ سے تجارتی کشیدگی ، چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پرنئی اور سخت پابند یاں عائد کردیں۔وزارتِ تجارت کے مطابق اقدام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ اور نایاب معدنیات کے فوجی استعمال کی روک تھام ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چین سے حاصل شدہ یا اس کی ٹیکنالوجی سے تیارشدہ اشیا کے لیے برآمدی لائسنس لازمی ہوگا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق چین نے نایاب معدنیات (Rare Earths) کی برآمد پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کر کے عالمی سطح پر اپنی سپلائی چین پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔ اب نہ صرف چین سے براہِ راست برآمدات بلکہ بیرونِ ملک تیار ہونے والی وہ مصنوعات بھی اس کے دائرہ اختیار میں آ گئی ہیں جن میں چین سے حاصل شدہ نایاب معدنیات یا اس کی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہو۔