• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: پہلے راؤنڈ کے پانچوں میچز بے نتیجہ ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں تمام پانچوں میچ ڈرا ہوگئے۔ پشاور کے محمد رضوان ، محمد حارث، فیصل آباد کے حسن رضا اور لاہور وائٹس کے حسین طلعت نے سنچریاں اسکور کیں۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 354رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن رضا نے 172 ، عرفان نیازی نے 78 رنز بنائے۔ کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب نے 79 رنزا سکور کیے۔ حسن رضا پلیئر آف دی میچ رہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 394 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بسم اللہ خان نے 138 اور شرون سراج نے 61 رنز ا سکور کیے۔ زاہد محمود نے 99 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر39 رنز بنائے تھے۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس ، اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید