کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ میں جمعرات کو آٹھویں راؤنڈ میں فیصل آباد نے کراچی بلوز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ فیصل آباد کے محمد صائم نے 146 ، احسان اللہ نے55 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ کراچی بلوز کے موسیٰ آزاد نے 130 اور احمر ریاض نے51 رنز بنائے۔لاہور وائٹس نے حیدرآباد، ڈیرہ مراد جمالی نے اسلام آباد،لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 73 رنز سے مات دی۔پشاور نے لاڑکانہ کو 8 رنز سے زیر کیا ۔ پشاور کے احمد حسین نے ہیٹ ٹرک سمیت 6 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں۔