کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور مکمل واجبات ادا کر د یے۔ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا ہےملائیشیا جانے والے جونیئر ٹیم کو الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے ۔