کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) ے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب2027 ءکوالیفائر رائونڈکیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانےوالامیچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈفٹ بال اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسرےہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی جسے عبید خان نے مس کیا۔ کوالیفائر کے سلسلے میں اوے میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے بعدمیڈیا سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے افغانستان کے خلاف ہوم لیگ میچ میں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔