کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کی دال نہیں گلی،ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں اے سی سی آفس میں تالے میں رکھ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا واویلا مچارہا ہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی سخت ہدایات ہے ٹرافی کو نہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی ان کی اجازت بغیر کسی کے حوالے کی جائے۔ تاہم ان کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی ٹیم جب چاہے ٹرافی آکر میرے ہاتھ سے لے سکتی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ حکام چیئرمین پی سی کے خلاف زبردست مہم جوئی شروع کرچکے ہیں۔ بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کی تیاری شروع کردی ہے ۔