کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کرکٹ میں جنوبی افریقا نے میزبان بھارت کو تین وکٹ کی حیران کن شکست دیدی۔ جمعرات کو وشاکاپٹنم میں جنوبی افریقا نے252 رنز کا ہدف 7 گیندوں پہلے حاصل کرلیا ۔ پلیئر آف دی میچ نڈائن ڈی کلرک نے 54 گیندو ں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔کپتان لاورا وولورڈٹ 70 اور کلو ٹرایئون 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارتی ٹیم ایک گیند پہلے251رنز بناکرآوٹ ہوگئی۔ رچا گھوش نے 94 رنز بنائے ۔