کراچی( اسٹاف رپورٹر )سیڑھیوں سے گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی،مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر الیون اے نشان حیدر کے قریب مبینہ طور پر گھر کی سیڑھیوں سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 60 سالہ شبانہ زوجہ رفیق کے نام سے ہوئی۔مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ 24 کی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔اس کی عمر 50 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔منگھوپیر تھانے کی حدود دعا ہوٹل کے قریب نہر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔