کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں ِ، تاجروں کو دھمکانے سمیت گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیوں میں اچانک تیزی آنے اورٹریفک چالان کے ٹیرف میں پولیس کی من مانیوں کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ عملی اقدامات کرکے عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی،ان تمام ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے عوام کا متحدہونا ناگزیر ہے جس کیلئے مہاجر قومی موومنٹ عملی طور پر میدان میں اتر چکی ہے۔