کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ایس ایچ او سرفراز جتوئی کے مطابق مقتولہ کو ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے جسم پر بظاہر کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کی عمر 45 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔