کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے۔ الیکٹرک نے کراچی کے علاقے سلطان آباد میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹا دیے اور 350سے زائد نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیے علاقے میں کے۔ الیکٹرک کی جانب سے "ہم قدم" اسکیم کے تحت سہولت کیمپ لگایا گیا، جہاں صارفین کو بلوں کی آسان ادائیگی، شکایات کے ازالے اور قانونی کنکشنز حاصل کرنے میں مدد فراہم کی گئی ترجمان کے۔ الیکٹرک کے مطابق، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔