کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس میڈیسن کے ماہر سرجن ڈاکٹر پرویز رضوی جمعے کو انتقال کرگئے، وہ کھیلوں کی مختلف ٹیموں اور فیڈریشن کے ساتھ بھی منسلک رہے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہرمدینہ مسجد بلاک سات گلشن اقبال میں ہوگی جبکہ تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔