کراچی( اسٹاف رپورٹر )بوٹ بیسن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں عدالت سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ثاقب جاوید ولد محمد جاوید تھانہ حیدری مارکیٹ کے مقدمہ الزام نمبر 117/24 بجرم دفعہ 302 ت پ میں کورٹ سے اشتہاری تھا۔ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔