کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود شاہ فیصل 5 نمبر پاؤر ہاؤس کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 27 حسان ولد عامر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے ۔متوفی کے ورثاء نے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیروزگار تھا۔