کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تحت بہادرآباد میں سیلاب سے متاثرین خاندانوں کیلئے”میگا پیکنگ ڈرائیو“ کا اہتمام کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کیلئے الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تمام ریجنز میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کا کام کیا جا رہا ہے۔میگا پیکنگ ڈرائیو کا افتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا۔ انہوں نےکہاکہ الخدمت بڑے پیمانے پر سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، الخدمت ٹرسٹ کی چیئرپرسن نویدہ انیس و دیگرخواتین ذمہ داران موجود تھیں۔پیکنگ ڈرائیو میں اسکولوں، کالجوں کے طلبہ وطالبات، فیملیز،معاونین او ررضاکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس موقع پر نوید علی بیگ کو بریفنگ دی گئی۔