• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگل کیس میں نامزد تین ملزمان کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج محمد حنیف نے منشیات سمگل کیس میں نامزد تین ملزمان کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی حمزہ عمر خان ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق نامزد ملزم حمید اللہ پراالزام ہے کہ اس نے دیگر شریک جرم مفرور ملزمان معاذ اور ارشد کے ساتھ ملکر گاڑی میں تین کلو سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناکرملزم کو گرفتار کرلیا، بعدازیں ملزم کو ضمانت پر رہاکیاگیا، جس کے بعد ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا،گزشتہ روز مرکزی ملزم حمید اللہ دیگر معاون مفرور ملزمان کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر تینوں ملزما ن کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
پشاور سے مزید