پشاور (جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی، اس حوالے سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کے لئے لگائے جانے والے بلڈ ڈونیشن کیمپوں میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 6046 بلڈ بیک جمع کیے گئے جبکہ 6186 بلڈ بیگز جاری کئے گئے جن میں سے تھیلی سیمیا کے رجسٹرڈ مریضوں کو 3536 جبکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو 2510بیگز کی فراہمی شامل ہے، بلڈ کیمپوں کے دوران عطیہ کئے گئے خون کی اسکریننگ میں ہیپاٹائٹس کے 50، ایڈز کا ایک اور سوزاک کے 11کیسز رپورٹ ہوئے، اجلاس نے کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔