• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کوقید وجرمانے کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر) انسداد منشیات سپیشل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور مجموعی طور پر ساٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اے این ایف کے سپیشل پراسیکیورٹرعرفان الرحمان نے کی۔استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان حیدر خان ، عصمت اللہ اوربخت میر ساکنان افغانستان پر الزام ہے کہ انھوں نے طور خم بارڈ پر افغانستان سے پاکستان 36کلو آئس اور گیارہ کلو سے زائد مورفین سمگل کرنے کی کوششکی تھی، جس کواینٹی نارکاٹکس فورس ( اے این ایف ) نے ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف 17دسمبر2019کو انسدادمنشیات کے تحت مقدمہ در ج کرلیا، ماتحت عدالت سے ضمانیں خارج ہونے کے بعد ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزمان کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر تینوں ملزمان کو عمر قیداور ہر ایک ملزم کو بیس بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ،چھ ماہ کی قید مزید جیل میں گزارنہ ہوگی۔
پشاور سے مزید