راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) واسا کی طرف سے بند کھنہ روڈ سے متصل علاقہ کو پانی فراہم کرنے والا ٹیوب ویل نزد اے ایس ایف کیمپ تقریبا ایک ماہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے یونین کونسل 28 کے علاقے میں پانی کی شدید قلت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ واسا کی طرف سے پانی کے بلوں میں سو فیصد اضافے کے باوجود اہل علاقہ باقاعدگی سے بل ادا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اہلِ محلہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی قلت کا شکار ہیں جبکہ واسا حکام مسلسل غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔